ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی فوج کے مظالم جاری ،راجوری کے درجنوں دیہات کا محاصرہ،50نوجوان گرفتار

       
مناظر: 632 | 11 Jan 2023  

نئی دہلی‘ سری نگر (نیوز ڈیسک )بھارتی فورسز نے راجوری کے دو درجن سے زائد دیہات میں جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 50سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔یہ گرفتاریاں بھارتی فوج، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے راجوری کے دو درجن سے زائد دیہات میں جاری تلاشی اور محاصرے کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران کی گئی ہیں۔ دوسری جانب جواہر لعل نہرو یونیورسٹی )جے این یو( کی سابق نائب صدر اور کشمیری خاتون رہنما شہلا رشید کے خلاف نئی دہلی میں بھارت کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے شہلا رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی زندگی کا ہر شعبہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کے حملوں کی زد میں ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے 05اگست 2019کو یکطرفہ اقدامات نے کشمیر یوں پر ظلم و تشددکی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0