ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج نفسیاتی امراض میں مبتلا ، دہلی اور اڑیسہ میں خودسوزی کے 2واقعات

       
مناظر: 679 | 12 Jan 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکارنے نئی دہلی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی ایس ایف کے اہلکارجتیندر کمار نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3پر باتھ روم کے اندر اپنے 9ایم ایم پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
دریں اثناء بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے ملکانگیری میں واقع ایک کیمپ میں ایک کمانڈنگ افسر کو خودکشی سے روکنے کے دوران بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ خود کو گولی مارنے کی کوشش کرنے پر ایک سکیورٹی اہلکارنے رائفل پکڑ کر افسر کو بچا لیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گولی کیمپ میں قریب ہی کام کرنے والے بی ایس ایف کے ایک اہلکار کو لگی۔انہوں نے کہاکہ اپنے سروس ہتھیار سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرنے والا افسرسیکنڈ ان کمانڈ کا درجہ رکھتا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0