ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

فلم پٹھان کے گانے پر ہنگامے، جاوید اختر نے ہندو انتہا پسندوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

       
مناظر: 219 | 13 Jan 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جاری ہے جس پر بھارتی مصنف جاوید اختر نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا کی جانب سے مصنف جاوید اختر سے پوچھا گیا کہ سی بی ایف سی( سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ) نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو بنانے والوں کو گانا بے شرم رنگ میں تبدیلی کا کہا جس پر مصنف و شاعر جاوید اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم سازوں کو فلم سرٹیفکیشن باڈی پر اعتماد ہونا چاہیے جن کے پاس اس کا اختیار ہے کہ آیا فائنل کٹ ہونا چاہیے یا نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی ایف سی کا حوالہ دیتے ہوئے جاوید اختر نے مزید کہا کہ ہماری ایک ایجنسی ہے اور یہ فیصلہ کرنا میرا یا آپ کا کام نہیں کہ گانا صحیح ہے یا غلط، یہاں حکومت کے لوگ اور معاشرے کا ایک حصہ فلم دیکھتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا پاس کیا جائے گا اور کیا نہیں ہوگا۔
جاوید اختر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں اس سرٹیفکیشن پر، ان کی تجویز کردہ کٹوتیوں اور جو وہ پاس کرتے ہیں اس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
واضح رہے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے گانے بے شرم رنگ میں زعفرانی رنگ کا لباس زیب تن کیا جس پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی اور فلم کے پوسٹر سمیت ایک نجی مال میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0