بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

اتراکھنڈ:انتہا پسند ہندوئوں نے دلت نوجوان کے مند ر میں داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بناڈالا

       
مناظر: 927 | 14 Jan 2023  

دہرا دون(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع اتر کاشی میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے ایک دلت لڑکے پر اس وقت لاٹھیوں سے حملہ کیا جب وہ پوجا کیلئے ایک مندر میں داخل ہوا تھا۔
یہ واقعہ اتر کاشی کے گاؤں سالرا میں9جنوری کو پیش آیا ہے ۔22سالہ دلت لڑکے آیوش کو رات بھر مندر میں مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ کی طرف سے پولیس میںدرج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ اونچی ذات کے ہندوؤں نے اسے مندر میں رسیوں سے باندھ دیا اورآگ جلانے والی لکڑیوں سے پیٹے رہے ۔آیوش نے شکایت میں کہا کہ اسے اس لیے تشدد کانشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ دلت ہونے کے باوجود مندر میں داخل ہوا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس نے آیوش کی شکایت پر گاؤں کے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0