اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: راجوری میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے

       
مناظر: 952 | 15 Jan 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کی تحصیل تریتھ میں قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ نعرے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے لگائے ۔ قابض حکام نے متعلقہ پولیس سپرانٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ اگر ملزم سات دن کے اندر اندرخود پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ جلد ہی کارروائی شروع کریں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں خطہ خاص طورپرضلع راجوری آج کل قابض بھارتی فورسز کے نشانے پر ہے جہاںحق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی اورمحاصرے اورتلاشی کی ظالمانہ کارروائیوںکے باوجود پاکستان کے حق میں نعرے لگانا پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی والہانہ محبت کوظاہر کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0