ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ، 70افراد ہلاک

       
مناظر: 293 | 16 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کے گرنے سے کچھ منٹ پہلے ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی فیس بک لائیو منظرِ عام پر آئی ہے جس کے دل دہلا دینے والے مناظر نے ہر دیکھنے والے کے رونگٹے کھڑے کردیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں طیارے میں سوار 72 میں سے 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ دیگر 2 کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے، طیارے میں نیپالی فوجیوں سمیت غیر ملکی بھی سوار تھے۔ تاہم اس سانحے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جسے بھارتی مسافر سونو جیسوال نے بنایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو جیسوال لینڈنگ سے قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے لائیو تھے کہ اچانک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زوردار دھماکے کے ساتھ چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں اور ساتھ ہی اندر ہر طرف آگ ہی آگ نظر آنے لگی۔ اس سے قبل طیارے کے تباہ ہونے کے بیرونی مناظر سامنے آئے تھے جس میں دیکھا گیا کہ طیارہ بہت تیزی سے آسمان سے زمین کی طرف آتا ہے اور الٹا ہو جاتا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0