ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہندوستانی فوج ذہنی امراض میں مبتلا ، ایک کے بعد ایک بھارتی فوجی خودکشی کرنے لگا

       
مناظر: 461 | 18 Jan 2023  

 

بھوپال(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فوج کے ایک کپٹن نے ایک فوجی کیمپ میں خودکو پھانسی لگاکر خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ 29سالہ فوجی کیپٹن کی لاش ریاست کے ضلع نرمدا پورم کے علاقے پچمڑھی میں قائم فوجی کیمپ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ایک فوجی افسر نے بتایا کہ کیپٹن سرتاج سنگھ کارلا کی موت خودکشی کا معاملہ ہے لیکن ہمیں خودکشی کانوٹ نہیں ملا۔مقامی پولیس سٹیشن کے انچارج روپلال یوکی نے بتایا کہ کیپٹن کارلا پچمڑھی میں قائم ادارے” انڈین آرمی ایجوکیشنل کور ٹریننگ کالج اینڈ سینٹر” (AECTCC) میں چینی زبان سیکھ رہاتھا۔ یہ ادارہ بھارتی فوج کے اہلکاروں کو موسیقی اور غیر ملکی زبانیں سکھاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ خودکشی کرنے والا فوجی افسرجس کا تعلق اتر پردیش کے علاقے کانپور سے تھا، ستمبر 2022سے انسٹی ٹیوٹ میں مقیم تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0