ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی BBCکی ڈاکیومینٹری پر پابندی لگا دی

       
مناظر: 563 | 21 Jan 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت نے گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ڈاکیومینٹری(دستاویزی فلم) کو پروپیگنڈا قرار دے کر پر پابندی ہی لگا دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ‘ انڈیا: دی مودی کویسچن ‘ میں برطانوی دفترِ خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں مودی کو گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ دستاویزی فلم میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ نریندر مودی بطور وزیر اعلیٰ 2002 کے گجرات فسادات کو روکنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں ناکام کیوں ہوئے؟ بی بی سی کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم کی تیاری میں تمام ادارتی معیارات کا خیال رکھتے ہوئے منصفانہ تحقیق کی گئی ، بی جے پی سمیت تمام حلقوں، عینی شاہدین اور ماہرین کی آراء کو بنیاد بنایا گیا، حتیٰ کہ بھارتی حکومت سے بھی رجوع کیا گیا لیکن مودی سرکار نے اپنا مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب بھارت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بنائی گئی دو حصوں پر مشتمل اس دستاویزی فلم کو پروپیگنڈا قرار دے کر پابندی لگا دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0