جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

بھارتی وزیر اعظم کی سیکیورٹی ٹُھس ، مودی کے اجلاس میں فوجی بن کر گھسنے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار

       
مناظر: 646 | 22 Jan 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت بمبئی میں پولیس نے ایک شخص کووزیر اعظم نریندر مودی کے ایک اجلاس میں گھسنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب پولیس نے ایک شخص کو نریندر مودی کے ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس پہنچنے سے قریباً نوے منٹ قبل ہائی سیکورٹی زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔ممبئی کرائم برانچ کے افسران نے ہائی سیکورٹی زون کے پاس بلا وجہ گھومنے پر پہلے تیس منٹ سے زائد وقت تک اس پر نظر رکھی ۔ اس نے نیشنل سیکورٹی گارڈ کا شناختی پہن رکھا تھا جبکہ کارڈ کے ربن پر دہلی پولیس سیکورٹی لکھا ہوا تھا۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ رامیشور نامی اس شخص نے کارڈ جعلی طریقے سے بنایا تھا۔ رامیشور کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اسے باندرہ کی عدالت نے 24جنوری تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0