اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

معصوم کشمیریوں سے خوفزدہ بھارتی فوج ڈرون جیمرز کی تلاش میں جٹ گئی

       
مناظر: 999 | 22 Jan 2023  

 

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بھارتی فوج سٹریٹجک خطرات سے نمٹنے کے لئے ایسے 200 ڈرون جیمرز کی تلاش میں ہے جن کو ایک آدمی اٹھا سکتا ہو۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے 20جنوری کو پیش کی گئی تجاویز میں کہاگیا ہے کہ ڈرون جیمرہر قسم کے ڈرونز اور کواڈ کاپٹروں کو کسی بھی صورتحال میں پکڑنے اور جام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ یہ نظام ریڈیو فریکوئنسی اور ہدف کا پتہ لگانے اور اس کو نشانہ بنانے کے لیے دیگر مطلوبہ سینسر پر مشتمل ہوگا۔یہ نظام ڈرونز کو جام کرنے، کمیونیکیشن کو اپلنک کے ساتھ ساتھ ڈائون لنک کرنے، ڈیٹا اور گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (GNSS) لنکس کے ذریعے موثر ہوگا۔ اس کے ذریعے تمام سینسرز کے ان پٹ کوکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے یکجا کیا جاسکتا ہے تاکہ سسٹم کی موثر کارروائی کو آسان بنایا جا سکے۔ بھارتی فوج کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جو کم از کم 5کلومیٹر تک ہدف کی شناخت کرسکتاہو اوراس کو نشانہ بنا سکتا ہو اورکم از کم2 کلومیٹر یا اس سے زیادہ دوری سے دشمن کی طرف سے جامنگ کو روکنے کی صلاحیت رکھتاہو۔اس کے علاوہ مختلف موسمی حالات میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0