ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال اور پاکستان ساتھ مذاکرات کرے:اے ایس دلت

       
مناظر: 804 | 24 Jan 2023  

 

نئی دہلی( نیوز ڈیسک )بھارتی خفیہ ادارے ”ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ“ (را) کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے، دفعہ 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ گو کہ اس دفعہ میں کچھ اتنا خاص نہیں تھا تاہم اس سے ایک کشمیری کو تھورا سا وقار حاصل تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ایس دلت نے راجستھا ن کے دارلحکومت جے پورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دلیل دی تھی کہ ہمیں دفعہ370کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سب سے مہربان، نرم مزاج اور اچھے لوگ ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میر واعظ عمر فاروق سمیت بہت سے کشمیری رہنمائوں سے بات کی ہے جنکا کہنا ہے کہ بھارت نے ہم سے کبھی سچ نہیں بولا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0