سرینگر (نیوز ڈیسک )26 جنوری کوبھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے نام نہادسیکورٹی اقدامات کے نام پر سرینگر شہر اورجموں وکشمیر کے دیگر حصوں میں تلاشیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے مظلوم کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیریوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنے کیلئے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو سرینگر اور دیگر شہروں اور قصبوں کے مختلف مقامات پرتعینات کیاگیا ہے ۔ فورسز اہلکاروںنے ہر سڑک پر چوکیاں قائم کی ہیں جہاں مسافروں اور راہگیروں کے علاوہ گاڑیوںکی بھی تلاشی لی جارہی ہے ۔ سرینگر کے علاقے سونہ وارمیں کرکٹ اسٹیڈیم کی طرف جانیوالی تمام سڑکوں کی خار دار تاریں لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ناکہ بندی کر دی گئی ہے جہاں بھارتی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب منعقد ہو گی ۔ لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کیلئے کرکٹ اسٹیڈیم میں اور اسکے نواحی علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ اسٹیڈیم کے گرد سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سرینگر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیوں کاسلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکار شہر میں داخل ہونیوالی گاریوں کی اچانک گاڑیوں کی تلاشیاں بھی لے رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں سے بھی اسی طرح کی خبریں موصول ہورہی ہے ۔مقبوضہ علاقے کئی حصار پر مشتمل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفاترکے ملازمین اور سکولوں کے طلباء کو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب میں شرکت کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔
بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ
مناظر: 468 | 25 Jan 2023