سری نگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بیگناہ کشمیریوں کے قتل پر بھارتی پولیس کے 168اہلکاروں کو آج نام نہاد بھارتی یوم جمہوریت کے روز تمغوں سے نوازے گی۔
مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ نے168پولیس افسروں و اہلکاروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں آج 26 اعزازات دیے جائیں گے۔چھ پولیس افسروں کو میڈلز دیے جائیں گے جن میں ڈی آئی جی سوجیت کمار اور سلیمان چودھری، ایس ایس پیز سمیر ریکھی اور زاہد نسیم منہاس، ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس وشال منہاس اور انسپکٹر دسبیر سنگھ شامل ہیں۔
مودی حکومت بے گناہ کشمیریوں کے قتل پربھارتی پولیس کے 168 اہلکاروں کو آج تمغے دے گی
مناظر: 387 | 26 Jan 2023