اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن سامنے مظاہرہ

       
مناظر: 911 | 26 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزا د جموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں کے علاوہ آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جمہوریت عوامی رائے کے احترام کا نام ہے لیکن بھارت نے کبھی بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف جموںوکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے وحشیانہ حربے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
غلام محمد صفی،محمد فاروق رحمانی، حسن البنا، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، عبدالرشید ترابی، سردار عنایت اللہ، سلیم ہارون، امتیاز وانی سمیت دیگر رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔مظاہرے کے اختتام پر بھارت مخالف ریلی بھی نکالی گئی۔
آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریںاور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0