سرینگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جمعرات کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دکانداروں کو دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ، حکم عدولی پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے’
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر علاقے میں دکانداروں کو دکانیں کھلی رکھنے پر مجبور کیا،کشمیری بھارت کے یوم جمہوریت کو ہر برس یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں او ر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کرتے ہیں ۔قابض بھارتی انتظامیہ ہڑتال ناکام بنانے کیلئے دکانداروں کو دکانیں کھلی رکھنے پر مجبور کر رہی ہے ۔
محبوبہ مفتی نے ایک اورٹویٹ میں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔مودی حکومت میں کشمیری پنڈتوںکو جتنی ذلت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہ اس پنڈت خاتون نے واضح کردیا ہے ۔انہوں نے ٹیوٹ میں مزید کہاکہ یہ اصل کشمیر فائلز ہے
جموں :یوم جمہوریہ پر بھارتی انتظامیہ نے دکانداروں کو زبردستی دکانیں کھلی رکھنے پر مجبور کیا ،محبوبہ مفتی
مناظر: 863 | 27 Jan 2023