بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی کا دوست گوتم اڈانی کاروباری تاریخ کا سب سے بڑا فراڈی قرار ،امریکی کمپنی کے تہلکہ خیز انکشافات

       
مناظر: 962 | 27 Jan 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) امریکی تحقیقاتی کمپنی نے مودی کے دوست اور ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کو کاروباری تاریخ کا سب سے بڑا دھوکے باز قرار دے دیا ۔ امریکا کی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی جانب سے گوتم اڈانی کے فراڈ اور ہیرا پھیری سے متعلق ایک جامع رپورٹ شائع کی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا کہ ہماری 2 سالہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ 218 ارب ڈالرز مالیت کا اڈانی گروپ دہائیوں سے سٹاک کی ہیرا پھیری اور کاروباری فراڈ سکیم میں ملوث ہے،امریکی کمپنی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست گوتم اڈانی کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے اڈانی گروپ کے آف شور فنڈز کے حوالے سے امریکی کمپنی کی تحقیقات میں خلل ڈالا،رپورٹ میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں اڈانی خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی دی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ ان کمپنیوں کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکسوں کی چوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ضرور پڑھیں : سفید فام برطانوی اداکارہ کوآسکر کے لیے نامزد کیے جانے پر تنقید کا سامنا تہلکہ خیز رپورٹ میں امریکی کمپنی نے کہا کہ اڈانی گروپ نے کس طرح ماریشس، کیریبین جزائر اور متحدہ عرب امارات جیسے ٹیکس پناہ گاہوں میں اپنی آف شور کمپنیوں کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ آف شور فنڈز اور شیل کمپنیاں اس گروپ سے منسلک ہیں جو کہ ‘خفیہ طور پر’ اڈانی میں اپنا اسٹاک رکھتی ہیں۔ تحقیقات میں شامل عہدیداروں کے مطابق گوتم اڈانی کے بھائی ونود غیر ملکی اداروں سے رقم نجی آف شور ٹرسٹ اور خاندان کی ملکیت والی کمپنیوں میں منتقل کرتے ہیں، اس کے بعد یہ رقم اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہونے سے پہلے ماریشس میں موجود اداروں کے پاس جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر اڈانی گروپ خفیہ طور پر عوامی سطح پر تجارت کیے جانے والے اسٹاک کی نمایاں مقدار کوخفیہ طور پر کنٹرول کرتا ہے تو فراڈ کر کے اڈانی گروپ کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ اس رپورٹ کے نتیجے میں گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں نمایاں کمی آئی۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب گوتم اڈانی اپنی شخصیت کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کر کے جارحانہ انداز سے نئے کاروباری شعبوں میں قدم رکھ رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے قریب تعلق کو بھی گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت کی کامیابی کا راز سمجھا جاتا ہے۔ 2008 میں ارب پتی بننے کے بعد اب گوتم اڈانی 119 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین جبکہ ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ دوسری جانب اڈانی گروپ نے فوری طور پر ان دعوؤں کی تردید کی اور ان الزامات پر اپنے صدمے کا اظہار کیا.

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0