سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج ایک نامعلوم مسلح شخص نے ایک لڑکے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ مسلح شخص نے ضلع کے علاقے ہیہامہ میں ساحر احمد خان نامی لڑکے کو 12بور رائفل کی گولی مار کر زخمی کیا۔
ایک پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ لڑکے کے چہرے پر معمولی زخم آئے ہیں جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے نامعلوم حملہ آور کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔
کپواڑہ : نامعلوم مسلح شخص نے لڑکے کو گولی مار کر زخمی کر دیا
مناظر: 997 | 28 Jan 2023