ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

اوپس الرٹ ، پاکستانی سرحد پر بھارتی فوج کی فوجی مشقیں 

       
مناظر: 980 | 28 Jan 2023  

 

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بارڈر فورس مقبوضہ کشمیر، راجستھان اور گجرات کی پاکستان سے ملحق سرحدوں پر ‘اوپس الرٹ’ کے نام سے سات روزہ مشقیں کیوں کر رہی ہے ؟۔
بارڈر فورس کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد یوم جمہوریہ کے موقع پر دشمن کے ممکنہ حملے کا سدباب ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر کی سرحدی آبادیوں میں سرچ آپریشن، دیگر سرحدوں پر فوجی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے ذریعے نئی دہلی کو بامعنی مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں ۔ چند روز قبل پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر جاری کی کہ حساس اداروں نے کامیابی کیساتھ بھارتی حکومت کا ایک فالس فلیگ آپریشن منصوبہ ناکام بنا دیا ہے جس میں بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ پونچھ سیکٹر سے رچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ بارڈر فورس کے ایک اعلیٰ افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم مشقیں پیشگی تیاری کے طور پر کر رہے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنگ بندی کے باوجود پاک بھارت سرحدوں پر تناؤ نئی بات نہیں ۔جنگ بندی کا معاہدہ جموں کشمیر تک محدود ہے ،نئی دہلی کے پالیسی سازوں کو لگتا ہے کہ پاکستان دیگر سرحدوں پر بھی بھارتی فورسز کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ ان کے مطابق وزیر دفاع یا آرمی چیف صرف کہہ دیں کہ ہم بالکل تیار ہیں،جنگی ماحول خود بخود بن جاتا ہے ۔مشقوں کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ فوج کسی سرپرائز حملے کیلئے پیشگی تیاری کر رہی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0