نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ حکمران جماعت بی جے پی سے انتخابی اتحاد کی بجائے موت کو ترجیح دیں گے ۔
نتیش کمار نے ان خیالات کا اظہار بہار میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے ریاستی انتخابات میں اتحاد کے بارے میں قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مر جانا توقبول ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد ہر گز قبول نہیں ۔ انھوں نے بی جے پی کو خبردار کیاکہ ابھی بہار میںانتخاب تو ہونے دیجیے، سب پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ بی جے پی کوبہار کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم اس وقت تک بی جے پی کے ساتھ تھے جب تک پارٹی کی قیادت اٹل بہاری کے ہاتھ میں تھی ۔ ان کے بعد ہم نے بی جے پی کو چھوڑ دیا تھا۔ نتیش کمار نے اعتراف کیاکہ 2017میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ایک بڑی غلطی تھی۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ اچھی طرح سے جان لیں کہ اب کبھی بھی وہ بی جے پی سے اتحاد نہیں کریں گے ، بلکہ اس سے اچھا تو مر جانا ہے۔
بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی بجائے موت کو ترجیح دوں گا،بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار
مناظر: 356 | 31 Jan 2023