سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں دو کم عمر لڑکوں اور ایک خاتون سمیت 10 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے چار نوجوانوں کو دوجعلی مقابلوںمیں شہید کیا گیا۔
ان شہادتوں کے نتیجے تین خواتین بیوہ اور چار بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ما ہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور دھماکوں کی وجہ سے 15 نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران گھروںپر چھاپوں کے دوران 137 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، طلباءاور عام نوجوان شامل تھے۔گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر پر کالے” قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے “کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
جموں : مودی سرکار کے مظالم جاری، بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا
مناظر: 232 | 1 Feb 2023