ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارت میں اقلیتیں گھٹ گھٹ کر جینے پر مجبور ، اتراکھنڈ میں ہندوتوا رہنما کا عیسائیوں پر تشدد

       
مناظر: 390 | 1 Feb 2023  

دہرادون (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک ہندوتوا خاتون رہنما نے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا رہنما رادھا سموال دھونی نے ریاست کے شہر جھجرا میں عیسائیوں کے ایک گروپ کو مارا پیٹااور سخت ہراساں کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دھونی کو ایک خاتون سمیت متعدد عیسائیوں کی مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہندو توا خاتون نے ان پرمذہب تبدیل کرانے کا الزام لگایا۔
دھونی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ” ہندو مذہب اور ہمارے جذبات سے جو بھی کھیلے گا اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔‘
دھونی ہندو توا گروپHindu Yuva Vahiniکی رکن ہیں۔یہ تنظیم اپریل 2002 میں یوگی آدتیہ ناتھ نے قائم کی تھی۔ آدتیہ ناتھ بی جے پی کے رہنما اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0