ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے حریت رہنماء کے شاپنگ کمپلیکس کو گرادیا

       
مناظر: 457 | 2 Feb 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے قصبے اسلام آباد میں حریت رہنما قاضی یاسر کے ایک شاپنگ کمپلیکس کو گرادیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے قصبے کے ایک اسٹیڈیم کے قریب واقع اس شاپنگ کمپلیکس حریت رہنماء کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے گرایا ہے ۔واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں مسلط کردہ انتظامیہ نے تحریک آزادی سے وابستہ رہنمائوں اور تنظیموں کو انکے سیاسی نظریات کی بنا پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ قابض انتظامیہ حریت رہنمائوں کی جائیدادوں کو ضبط اور مسمار کر رہی ہے۔حال ہی میں قابض حکام نے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس کی عمارت کو ضبط کیاہے۔ جماعت اسلامی اور اس کے رہنمائوں کی متعدد جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بہت سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے مکانات کو گرادیاگیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0