سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کی دوران حراست موت واقع ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے رہائشی نوجوان فیضان یاسین ڈار کو حال میں شوپیاں سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ فیضان کودوران حراست دل کا دورہ پڑا۔ فیضان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بھارتی پولیس کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، شوپیاں میں نوجوان کی پولیس حراست میں موت
مناظر: 573 | 2 Feb 2023