بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان نے دوستانہ بیس بال میچ میں بھارت کو دھول چٹا دی

       
مناظر: 243 | 3 Feb 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں ایک دوستانہ بیس بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو 1-12 سے شکست دی۔ سات سے زائد اننگز کھیلے گئے میچ میں ذاکر، وسیم اور شہزاد نے دو دو رنز بنائے۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کا انعقاد ویسٹ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد کیا گیا تھا جسے پاکستان نے بدھ کو فائنل میں فلسطین کو 3-11 سے شکست دے کر جیت لیا۔
اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکا کو1-16 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ادھر فلسطین نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 43 ویں نمبر کی پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو 17-0 سے شکست دے کر کام کا آغاز کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 14-0 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ویسٹ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال اور فلسطین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد، پاکستان اور فلسطین نے ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں بھی اپنی جگہ بک کرلی، جو کہ بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0