ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

فضا خطرناک حد تک آلودہ ،گوتم اڈانی انڈسٹریز سالانہ 30 ملین ٹن کاربن خارج کررہی ہیں: رپورٹ 

       
مناظر: 563 | 4 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جانے والے گوتم اڈانی ان دنوں میں خبروں کی شہ سرخیوں میں ہیں۔ ایک امریکی کمپنی نے ایشیاء کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی کمپنیوں کو اکاؤنٹنگ فراڈ اور اسٹاک کی ہیرا پھیری میں ملوث قرار دیا ہے۔ امریکا کی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی جانب سے اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہم اپنی 2 سالہ تحقیقات کے نتائج کو جاری کررہے ہیں اور ایسے شواہد پیش کیے جارہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ 218 ارب ڈالرز مالیت کا اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک کی ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں تو گوتم اڈانی کے گروپ آف کمپنیز کیلئے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔ اس سب کے بعد بھارت میں ماحولیاتی حقوق کے تحفظ پر کام کرنے والے سماجی کارکنوں کی جانب سے بھی گوتم اڈانی کے حوالے سے انکشافات کیے جارہے ہیں۔ معروف بھارتی ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ڈاکٹر اشوک سوائن نے حال ہی میں ٹوئٹر پر دیے گیے ایک پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ گوتم اڈانی کاروبار میں مالی ہیرا پھیری کیساتھ ساتھ ماحول کو آلودہ کرنے کے بھی ذمے دار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اڈانی انڈسٹریز کے کول پاور اسٹیشنز، گیس کی تنصیبات اور کوئلے کی کانیں سالانہ 30 ملین ٹن کاربن فضا میں پھیلا رہے ہیں جو نیپال میں کاربن کے سالانہ اخراج سے دوگنا ہے۔ اشوک سوائن کے ساتھ ساتھ متعدد سماجی کارکن اڈانی انڈسٹریز کی جانب سے فضا کو خطرناک حد تک آلودہ کرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0