منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی فوج اور ’را ‘کا پاکستان کیخلاف بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

       
مناظر: 758 | 4 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسیوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دےکر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بےخبر اسمگلرز کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔ بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق بعد میں اسے آپریشن کا رنگ دے کر ذاتی تشہیر کی جاتی اور الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا، منصوبے کے مطابق اسلحہ، منشیات کی چھوٹی کھیپ کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر اسمگل کی جاتی۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پتہ لگایا گیا ہے کہ کامیابی پر 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلو منشیات آزاد کشمیر سے اسمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا، اسمگلنگ کے دوران جعلی اسمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا۔ بھارتی منصوبے کے مطابق کارروائی کو آپریشن کا رنگ دےکر پاکستان پر دراندازی اور دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا، آپریشن میں ملوث افسران کو بطور انعام ہتھیار اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا۔ یاد رہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کے خلاف اس قسم کے جھوٹے اور بے بنیاد آپریشن کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0