سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی سمیت تین بے گناہ کشمیریوں کو آج سرینگر میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے حریت رہنما بلال صدیقی، سماجی کارکن عمر عادل ڈار اور ایک دکاندار سالک معراج کو سرینگر کے علاقے نوگام میں ان کی دکان اور گھروں سے گرفتار کیا۔پولیس نے ان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کارکن قرار دیا اور ان کے کاروبار کی رقم ضبط کرلی۔
سرینگر :بھارتی پولیس نے حریت رہنمابلال صدیقی اور 2 دیگر کو گرفتار کر لیا
مناظر: 590 | 8 Feb 2023