بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون صحافی رعنا ایوب کی درخواست خارج کردی

       
مناظر: 517 | 8 Feb 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون صحافی رعنا ایوب کی وہ درخواست مسترد کردی ہے جس میں انہوں نے منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں غازی آباد کی خصوصی عدالت کے سمن کو چیلنج کیا تھا۔
جسٹس وی راما سبرامنیم اور جسٹس جے بی پردی والا پر مشتمل بنچ نے رعنا ایوب کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ ٹرائل کورٹ کے سامنے دائرہ اختیار کامسئلہ اٹھاسکتی ہے کیونکہ یہ شواہد کا سوال ہے۔سپریم کورٹ نے رواں سال 31جنوری کو رعنا ایوب کی طرف سے سمن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔25جنوری کو سپریم کورٹ نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی خصوصی عدالت سے کہاتھا کہ وہ رعنا ایوب کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر 27جنوری کو ہونے والی سماعت کو 31جنوری کے بعد کی تاریخ تک ملتوی کردے۔رعنا ایوب نے اپنی درخواست میں غازی آباد میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے شروع کی گئی عدالتی کارروائی کو اس کادائرہ اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر کالعدم قراردینے کی استدعا کی تھی کیونکہ مبینہ منی لانڈرنگ کا جرم ممبئی میں ہوا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0