ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی طلبا بھی انتہا پسند!امتحان میں نقل سے روکنے پر مجسٹریٹ پر بہیمانہ تشدد

       
مناظر: 443 | 9 Feb 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کی ریاست بہار میں طلبا نے کلاس میں امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر اسٹیٹک مجسٹریٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں بورڈ کے امتحانات ہو رہے ہیں اور تشدد کا واقعہ ہریہر چوہدری انٹر اسکول میں پیش آیا۔
پنکج جیاسوال نامی مجسٹریٹ اسکول میں امتحان کے دوران اپنی سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ایک کلاس میں کچھ طلبا کو نقل کرتے دیکھا۔
مجسٹریٹ نے طلبا کے امتحانی پرچے چھین لیے اور انہیں کلاس سے باہر جانے کو کہا جس پر 15 سے 20 طلبا نے ان پر تشدد کیا۔
تشدد سے مجسٹریٹ کا چہرہ اور آنکھیں بُری طرح متاثر ہوئیں۔ پنکج جیاسوال کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
پنکج جیاسوال نے زخمی حالت میں واقعے کے بارے میں بتایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
اسکول انتظامیہ نے ملوث طلبا کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0