ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،ترجمان پاک فوج

       
مناظر: 880 | 9 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 10فروری تک دورہ برطانیہ پر ہیں۔آرمی چیف5ویں پاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، کہ آرمی چیف امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف 5ویں پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کےلیے تقریب ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0