سرینگر (نیوز ڈیسک ) مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں میں گائے کے پیشاب سے بنی ادویات تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کے ” آیوش صحت مراکز“ پر زکام اور پیٹ درد کے علاج کے لیے جو گولیاں دستیاب ہیں وہ گائے کے پیشاب سے تیار کی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر کے انگریزی نیوز پورٹل ”کشمیروالا“ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ ’سنجیوانی وتی‘ نام کی یہ دوا اوما آیورویدکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کی ہے۔ ” آیوش صحت مراکز“ کو یہ گولیاں کشمیریوں میں مفت تقسیم کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔
مقبوضہ علاقے کے آیوش سپتالوں میں سے ایک میں تعینات ایک ڈاکٹر نے کشمیر والا کو بتایا کہ ہمیں مفت میڈیکل کیمپ لگانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ گولیاں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں تقسیم ہوں۔
آیوش جموںوکشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن سنگھ نےدی نے کشمیر والا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ دوا امرناتھ یاترا کے دوران انہیں مہیا کی گئی تھی اور یہ یاتریوں کے لیے تھی نہ کہ وادی کے عام لوگوں کے لیے۔
کشمیری احتیاط کریں !مودی سرکار نے کشمیر میں گائے کے پیشاب سے بنی ادویات کی تقسیم شروع کردی
مناظر: 545 | 11 Feb 2023