ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ان دنوں فلم پٹھان کی کامیابی کی وجہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے ایسے میں ان کی ایک گھڑی بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ کو نیلے رنگ کی گھڑی ہاتھ پر پہنے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اس گھڑی کی قیمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخان خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ گھڑی بھی کوئی معمولی نہیں بلکہ کروڑوں مالیت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی یہ نیلے رنگ کی گھڑی معروف برانڈAudemars Piguet کی ہے اور اس کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔
شاہ رُخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں کونسے نمبر پر ؟ اثاثوں کی مالیت جانیں
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس گھڑی کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے( 15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا کے 8 امیر ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس کے مطابق شاہ رخ خان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز بھارتی روپے کے مطابق 6306 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
شاہ رخ کی اس گھڑی کی قیمت جان کر آپ کے بھی سناٹے میں آجائیں گے
مناظر: 810 | 11 Feb 2023