جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی کو بڑا جھٹکا ، مودی پردستاویزی فلم، بھارت میںBBCپرپابندی کی درخواست مسترد

       
مناظر: 452 | 11 Feb 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے پرمکمل پابندی عائد کرنے کی درخواست ہندوانتہا تنظیم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں بی بی سی کی رپورٹنگ اور دستاویزی فلموں کو ’ بھارت مخالف‘ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
بی بی سی نے وزیراعظم نریندری مودی کے 2002 میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں کردار سے متعلق دستاویزی فلم ’ انڈیا؛ دا مودی کوئسچن‘ نشر کی تھی جس میں حملوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھو دینے والے مسلمان خاندانوں کے انٹرویوز شامل تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہندو انتہا پسند تنظیم کے صدر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے بالکل غلط فہمی اور میرٹ کے خلاف قرار دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ ہم مکمل سینسر شپ عائد کردیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0