ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

کشمیر کومحض زمین کا ایک ٹکڑا نہ سمجھا جائے کیونکہ وہاں زندہ لوگ بستے ہیں:ایم کے جھاہ

       
مناظر: 671 | 13 Feb 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں راشٹریہ جنتادل کے رکن پارلیمنٹ ایم کے جھا ہ نے بی جے پی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیر کومحض زمین کا ایک ٹکڑا نہ سمجھے کیونکہ وہاں زندہ لوگ بستے ہیں اور جب تک کشمیریوں کے دل نہیں جیتا جائیں گے، کشمیر کو جیتا نہیں جاسکتا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کئی مہینوں سے بلڈوزر چلایاجارہا ہے اورکہاجارہا ہے کہ سرکاری زمینوں کو خالی کرایا جارہا ہے لیکن وہاں بغیر کسی نوٹس کے لوگوں کے گھر مسمار کئے جارہے ہیں اور لوگوں کو بے گھر کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے دربار میں یہ کہنا کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اورسرینگر میں کھڑے ہوکر معمول کے حالات محسوس کرنے میں بہت فرق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نام بدلنے سے تاریخ نہیں بدلتی ۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت بار بار یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں مسلمانوں سے منسوب تاریخی مقامات اور عمارات کے نام تبدیل کرتی رہی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0