جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموںخطے کے ضلع ادھمپور میں شمس الدین نام کے ایک شہری کوزیر حراست بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
فوجیوںنے ادھمپور کے علاقے بدر کے رہائشی شمس الدین کو قریباً ڈیڑھ ماہ قبل گھر سے حراست میں لیا تھا۔شہید کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے شمس الدین کی میت رات کے وقت انکے حوالے کی ۔ اہلخانہ نے کہا کہ فوجیوں ان سے ایک کاغذ پردستخظ کروائے جس میں لکھا تھا کہ شمس الدین کو موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ انہوں نے شمس الدین کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف دیا جائے۔شمس الدین کے ایک بھائی انس جواد نے بھارتی فوجیوں کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ علاقے سے آزاد جموںوکشمیر ہجرت کی تھی اور وہ آج کل مظفر آباد میں رہائش پذیر ہے۔
ادھمپور:بھارتی فوجیوں نے شمس الدین نامی شہری کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا
مناظر: 542 | 13 Feb 2023