ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی جنگی جنون ، انڈیا نے گزشتہ 5برس میں 13ارب ڈالرکے ہتھیار خریدے

       
مناظر: 383 | 15 Feb 2023  

نئی دلی (نیو زڈیسک )بھارتی حکومت نے یوکرین پر روس کے حملے بعد مغربی ممالک کی طرف سے اس کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس سے تقریبا 13 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازو سامان خریدا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے13ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازو سامان خریدنے کے علاو روس کو 10ارب ڈالر سے زائد کی مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے آرڈرز بھی دیے ہیں۔ روسی خبر رساں اداروں انٹرفیکس اور TASSنے روس کی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن کے سربراہ دمتری شوگائیف کے حوالے سے بتایاہے کہ بھارت نے گزشتہ پانچ برس کے دوران یہ ہتھیار روس سے خریدے ہیں۔ انٹرفیکس کے مطابق ہندوستان روسی ہتھیاروں کا دنیابھر میں سب سے بڑا خریدار ہے، جو Rosoboronexportکی موجودہ آرڈر بک کا تقریبا 20 فیصد ہے۔ Rosoboronexportکی سالانہ اسلحے کی برآمدات 15 ارب ڈالر ہیں ۔شوگائیف جنہوں نے روس کی طرف سے بھارت کے ساتھ 2030تک فوجی تکنیکی تعاون کے بارے میں ایک بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں کہاہے کہ ایشیائی ممالک روسی ساختہ S-400میزائل دفاعی نظام، زمین سے فضا میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے علاوہ Su-30اور MiG-29 جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز میںبہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0