ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت: بی بی سی کے دفاتر پر مسلسل چھاپے، ملازمین کو گھروں سے کام کی ہدایت

       
مناظر: 446 | 16 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف دستاویزی فلم چلانے پر بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکس حکام نے دوسرے روز بھی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے دفاتر پرکارروائیاں کیں جہاں رات بھر نئی دہلی اور ممبئی میں واقع بی بی سی کے دفاتر میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکس حکام کے چھاپوں کے بعد بی بی سی نے اپنے ملازمین کو بذریعہ ای میل کچھ ہدایات جاری کی ہیں جن میں انہیں گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ذاتی آمدن بتانے سے بھی گریز کریں۔
بی بی سی نے اپنی ای میل میں کہا ہےکہ ممکنہ طورپر ملازمین سے ان کی تنخواہوں کے بارے میں سوالات کیے جاسکتے ہیں جس حوالے سے وہ حکام سے مکمل طور پر تعاون کریں لیکن ذاتی آمدن سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا جائے۔
دوسری جانب مودی حکومت کی ان کارروائیوں پر بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے شدید مذمت کی ہے جب کہ امریکا کا کہنا ہےکہ وہ ان تمام کارروائیوں سے واقف ہے تاہم فوری طور پر اس حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھاکہ امریکا دنیا بھر میں آزاد صحافت کی حمایت کرتا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی حکومت کی کارروائیوں پر اب تک برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0