بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کا 1947 کے کشمیر پیپرز کو خفیہ رکھنے پر اصرار

       
مناظر: 926 | 16 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کشمیر کے بارے میں 1947 کے سرکاری دستاویزات عوام کے سامنے لانے سے ہچکچا رہا ہے۔
برطانوی اخبار ”دی گارڈین کے مطابق بچر پیپرز (Bucher Papers)کے نام سے پہچانے جانے والے ان دستاویزات میں درج ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کیوں سیز فائر کیا اور جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت کیوں دی۔
ان دستاویزات میں بھارتی فوج کے ملٹری آپریشن اور کشمیر پر کی گئی خط و کتابت بھی شامل ہے۔
لوگ ان دستاویزات کو منظر عام پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ ان سے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔
یہ دستاویزات نہرو میموریئل میوزیئم میں 1970 سے موجود ہیں اور ان پر ایک نوٹ درج ہے کہ ان کو عوام کے سامنے نہ لایا جائے۔
بھارت میں سرکاری دستاویزات 25 سال بعد عوام کے سامنے لائے جاتے ہیں لیکن ان دستاویزات کو نہیں لایا جا رہا۔
ان دستاویزات کو خفیہ رکھنے کیلئے بھارتی وزارت خارجہ کا خصوصی اصرار ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0