بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت: نوجوان نے اپنی روم میٹ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا دیے

       
مناظر: 848 | 17 Feb 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک شخص نے اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بیڈ کی خالی جگہ پر چھپا دیے۔
گرل فرینڈ کو قتل کرکے 35 ٹکڑے کرنیوالے قاتل کا عدالت میں اعتراف
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ہاردک شاہ اور 36 سالہ میگھا کرائے کے ایک فلیٹ میں رہتے تھے جہاں رینٹ ایگریمنٹ میں دونوں نے خود کو شادی شدہ ظاہر کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ واقعے کی اطلاع تب ملی جب میگھا کی بہن کی جانب سے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے رابطہ کیا گیا، مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ ہاردک نے اسے فون کرکے بتایا ہےکہ اس نے میگھا کو قتل کردیا ہے اور ساتھ ہی اس نے خودکشی کرنےکی دھمکی بھی دی۔پولیس کے مطابق فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہیں بیڈ سے لاش کے ٹکڑے ملے،گردن پر گلا گھونٹنےکے نشانات بھی موجود تھے۔ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ریاست مدھیہ پردیش سےگرفتار کرلیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0