ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

کشمیریوں کے ٹوئٹر ہینڈلز بلاک کرنے والے بھارت میں ٹوئٹر نے اپنے دفاتر بند کر دیے

       
مناظر: 999 | 17 Feb 2023  

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں، ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے ٹوئٹر کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ایلون مسک نے ملازمین کی چھانٹی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، اس سلسلے میں ٹوئٹر نے کئی ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے تھا، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، جس میں سے 90 کو ایلون مسک نے فارغ کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار گاہے بگاہے کشمیریوں کی آواز بند دبانے کیلئے مختلف حریت رہنمائوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کر تی رہی ہے جبکہ گزشتہ دنوں آزادی پسند تحریک کا مرکزی ٹوئٹر ہینڈل بھی بلا ک کر دیا گیا تھا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0