ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار نے اڈانی گروپ بچانے کیلئے معیشت کو برباد کریا ، کانگریس کی کڑی تنقید

       
مناظر: 690 | 18 Feb 2023  

 

رائے پور(نیوز ڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اڈانی گروپ کو بچانے کیلئے ملک کی معیشت کو برباد کریا ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر بھکچرن دان نے ریاست مغربی بنگال کے علاقے رائے پور پارٹی ہیڈکوارٹر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہنڈنبرگ کی رپورٹ کے بعد آدانی گروپ کے شیئروں میں تیزی سے گراوٹ کے باوجود بھارت کی لائف انشورنش کارپوریشن(ایل آئی سی)کو اڈانی انٹر پرائزز میں300سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کسی صنعتی گروپ کو اپنی محنت سے ترقی کرنے پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے لیکن اگر اڈانی گروپ دھوکہ دہی سے ترقی کرتا ہے تو کانگریس اس پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ مودی جب اپوریشن میں تھے تو وہ کالے دھن بڑی بڑی باتیں کرتے تھے لیکن اب اس کام میں انکے دوست اڈانی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے تو وہ خاموش ہیں ۔کانگریس رہنما نے سوال کیا کہ مودی کیوں اڈانی کیس کی سچائی کو ملک کے عوام کے سامنے آنے نہیں دینا چاہتے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت بیروزگاری، مہنگائی جیسے عوامی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ملک کو تقسیم کرنے والے مسائل کی طرف الجھا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0