اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے وہ کر دکھایا جو آج تک بھارت میں کوئی اور فلم نہیں کرسکی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے راج کرنے والے شاہ رخ خان جنہیں دنیا کنگ خان کے نام سے بھی جانتی ہے۔ ان کی فلم پٹھان گزشتہ ماہ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور پھر اس فلم نے وہ کیا جو آج تک کوئی اور بھارتی فلم نہ کرسکی ہے۔ شاہ رخ خان کی پٹھان ہندی سینما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے اور اپنی ریلیز کے صرف 26 دن میں ہی دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ کنگ خان جنہوں نے پٹھان کے ذریعے 4 سال کے وقفے کے بعد فلم انڈسٹری میں انٹری دی تھی ایک بار پھر اپنا جادو جگا گئے ہیں اور فین تو فین ناقدین بھی فلم کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔ اپنی ریلیز سے قبل ہی فلم کے گانے بے شرم رنگ کی وجہ سے تنازع اور پھر بائیکاٹ مہم کا شکار پٹھان نے ریلیز کے پہلے روز ہی بھارت میں 67. 86 کروڑ کا بزنس کرکے ناقدین کو چپ کرا دیا تھا۔
یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز اس فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے اور مزید کئی ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ یش راج فلمز کی جانب سے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پٹھان کا جشن جاری ہے۔
ہندو انتہا پسند وں کو بڑا جھٹکا ،’’پٹھان‘‘ نے وہ کر دکھایا جو بھارت میں آج تک کسی نے نہیں کیا
مناظر: 445 | 20 Feb 2023