ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

رام دیو کی پاکستان کیخلاف مغلظات ، اکبر،بابر،اورنگ زیب کو ہندوئوں کا ہیرو ماننے سے انکار کردیا  

       
مناظر: 871 | 20 Feb 2023  

پنجی(نیوز ڈیسک ) یوگاگرو رام دیو نے اتوار کے دن کہا کہ اکبر‘بابریا اورنگ زیب ہیروز نہیں ہیں بلکہ چھترپتی شیواجی مہاراج سوپرہیرو ہے۔ وہ حکومت گوا کے زیراہتمام ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بورڈس یا این سی ای آرٹی کی کتابوں میں ہمیں غلط تاریخ پڑھائی گئی ہے۔
ان کتابوں میں مغلوں کی تعریف کی گئی ہے۔ اسے بدلنا ہوگا۔ اکبر‘بابریا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ ہمارے سوپرہیرو چھترپتی شیواجی مہاراج‘ رانا پرتاپ‘ چندرشیکھر آزاد‘ بھگت سنگھ اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی نے فاتح کی زندگی گزاری ہمیں یہ تاریخ معلوم ہونی چاہئیے۔
رام دیو نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے مذہب یا طبقہ کی بنیاد پر کسی سے بھی بھید بھاؤ نہیں کیا بلکہ وہ سبھی کوساتھ لے کرچلتے تھے۔ پاکستان میں بحران کے بارے میں رام دیو نے کہا کہ یہ ملک چار حصوں میں بٹ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مالی بحران سے دوچار ہے۔ وہ عنقریب چارحصوں میں بٹ جائے گا اور ایک چھوٹے ملک کے طور پر برقراررہے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0