جے پور (نیوز ڈیسک )بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کی طرف سے زندہ جلا کر قتل کیے گئے دو مسلمان نوجوانوں جنید اور ناصر کے اہلخانہ اور رشتہ داوں نے مجرموں کی فوری گرفتاری اور انہیں کڑی سزا دینے کے اپنے مطالبے پر زور دینے کیلئے دھرنا دیدیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجستھان کے رہائشی نوجوانوں جنید اورناصر کو چند روز قبل ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے غندوں نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں ایک گاڑی میں زندہ جلا کر قتل کر دیا۔ مقتول نوجوانوں کے اہلخانہ نے راجستھان کے ضلع بھرت پور کے گائوں گھٹمیکا میں دھرنا دیا۔انہوں نے ناصر اور جنید کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جب ادے پور میں ایک ہندو کنہیا کا قتل ہوا تھاتو اس کے مجرم ایک گھنٹے کے اندر پکڑے گئے، لیکن مسلمان نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تک ملزم گرفتار نہیں ہوتے وہ دھرنے سے نہیں ہٹیں گے۔
راجستھان : ناصر اور جنید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی دھرنا
مناظر: 365 | 20 Feb 2023