بنگلورو (نیوز ڈیسک )بھارتی شہر بنگلورو کے شیواجی نگر حلقے میں الیکشن کمیشن نے 9,159مسلمان ووٹروں کے نام ووٹر فہرست سے نکال دیے ۔
بھارتی الیکشن کمیشن نے یہ کارروائی بی جے پی سے وابستہ ایک نجی ایجنسی کی طرف سے 16نومبر 2022کو دائر کی گئی ایک شکایت کی بنیاد پرجنوری 2023میں کی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ پرائیویٹ ایجنسی” چلومے ”نے شیواجی نگر حلقے میں اکتوبر 2022سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد 26ہزارووٹروں کی فہرست تیار کی تھی۔