جمعہ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2024
 
 

کنن پوشپورہ میں لگے بینرز میں بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ ہونے والا نوجوان شہید قرار

       
مناظر: 834 | 2 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپوارہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بینرز آویزان کئے گئے ہیں جن میں بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالرشید ڈار کو شہید کہاگیا ہے اوریکم مارچ 2023کوان کا یوم شہادت قراردیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالرشید ڈار کو بھارتی فوج نے دسمبر 2022میں گرفتارکرکے لاپتہ کردیا تھا۔ مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ عبدالرشید کو یکم مارچ 2023 کو شہید کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کنن پوش پورہ کے ایک مقامی نوجوان عبدالرشید کو 15دسمبر کوبھارتی فورسز نے پوچھ گچھ کے لیے گرفتارتھا لیکن وہ فورسز کی حراست سے فرار ہو گیا ۔ عبدالرشید کے اہلخانہ نے پولیس کے ان دعوئوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اوراس سلسلے میں کئی بارسرینگر اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0