ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

ہرش دیو سنگھ کا کشمیریوں کو انصاف کے حصول کیلئے متحدہ جدوجہدکی ضرورت پر زور

       
مناظر: 220 | 9 Mar 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے رہنما ہرش دیو سنگھ نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے نئی دہلی کی مسلط کردہ آمرانہ حکومت کے خلاف متحدہوکر جدوجہد کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے جموں میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی سیاسی بالادستی کو جاری رکھنے کے لیے ” تقسیم کرو اور حکومت کرو” کی پالیسی سے اپوزیشن کو توڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور مظالم کے خلاف متحدہ جدوجہد کے لیے یکجا ہونا ہوگا۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سوائے بی جے پی تمام سیاسی پارٹیاںجموں و کشمیر کی محصور سرزمین کے لوگوں کو باعزت انصاف کی فراہمی کے لیے متحد ہوجائیں۔ہرش دیو نے کہا کہ مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق سے اس وقت تک محروم رکھے گی جب تک کہ اپوزیشن رہنما اس کی آمرانہ اور جابرانہ حکمرانی کے خلاف ہاتھ نہیں ملاتے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کونہ صرف اس کی ریاستی حیثیت اور ایک جائز منتخب حکومت سے محروم کر دیا گیا ہے بلکہ لوگوں پرباہر کے بیروکریٹس کی انتہائی غیر مقبول حکومت مسلط کی گئی ہے جنہیں علاقے اور اس کے مخصوص مسائل کا کوئی علم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکام غریبوں کو ان کی معمولی سی زمینوں سے بے دخل کررہے ہیں اور ان کے مکانوں، دکانوں اور دیگر مستقل تعمیرات کو ظالمانہ طریقے سے تباہ کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0