حیدرآباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے د ورے کے موقع پر ”واشنگ پاؤڈر نرما“ کے پوسٹر چسپاں کیے گئے ۔ پوسٹروں پر ”’واشنگ پاو¿ڈر نرما خوش آمدید امیت شاہ“ تحریر ہے۔
یہ پوسٹر نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میںچسپاں کیے ہیں۔
پوسٹروں کے ذریعے بی جے پی پر کڑی تنقید کی گئی او ر یہ بتایا گیا کہ اگر کوئی بدعنوان شخص بی جے پی سے وابستہ ہوجاتا ہے تو اسکے سار ے داغ دھل جاتے ہیں ۔
پوسٹروں میں حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے بہت سے لوگوں تصاویر موجود ہیں جن پر قبل ازیں بدعنوانی کے الزامات تھے تاہم بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
تلنگانہ : امیت شاہ کے دورے کے موقع پر ”واشنگ پاؤڈر نرما “ کے پوسٹر چسپاں کیے گئے
مناظر: 337 | 13 Mar 2023