ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارت :کرناٹک میں اذان دینے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 219 | 20 Mar 2023  

بنگلورو(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے دفترکے سامنے احتجاج کے دوران اذان دینے والے مسلمان نوجوان سے پوچھ گچھ کی ہے۔
مسلمانوں کی ایک تنظیم نے سابق وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے اذان کے بارے میں بیان کے خلاف17مارچ کو ریاست کے شہر شیوموگا میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔احتجاج کے دوران ایک نوجوان نے اذان دی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔مظاہرین نے ریاستی اسمبلی کے سامنے بھی اذان دینے کی دھمکی دی ہے۔ شیوموگا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جی کے متھن کمار نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے اذان دینے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اوراسے طلب کرکے اس واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ نوجوان کو اذان نہ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔بھارت میں بی جے پی کی حکومت مسلمانوں کو مساجد میں اذان دینے اور لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے سے روک رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0