منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

پنجاب میں مظالم کےخلاف سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن لندن پر احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 428 | 23 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی پنجاب میں پولیس مظالم کےخلاف بھارتی ہائی کمیشن لندن پر سکھوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا اہتمام فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشن اور سکھ یوتھ تنظیموں نے کیا۔اس موقع پر سکھ نوجوانوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر پر جوتیاں برسادیں۔لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں سے بھی مظاہرین لندن پہنچے۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی جھنڈا اتارنے کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ اس موقع پر سکھ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت سے بنیادی حق آزادی مانگ رہے ہیں۔ بھارت طاقت کے زور پر خالصتان کی تحریک کو نہیں دبا سکتا۔ سکھ رہنما نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔ دریں اثنا اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کی چھت سے سفارتی عملے نے مظاہرین پر پانی کی بوتل پھینک دی۔ مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔ ہائی کمیشن کی حفاظت کیلئے سیکڑوں پولیس افسران ڈیوٹی پر موجود تھے اور بھارتی ہائی کمیشن کے مرکزی دروازے کے سامنے پولیس نے صف بندی کر رکھی تھی۔ پولیس کو خدشہ تھا کہ مشتعل نوجوان دوبارہ بھارتی جھنڈا نہ اتار دیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0